عمران خان سےملاقاتوں پرعملدرآمدنہ کرنےپرتوہین عدالت کی درخواست دائر

0
28

بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقاتوں پرلارجربینچ فیصلےپرعملدرآمدنہ کرنےپر توہین عدالت درخواست دائرکردی گئی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فرازنےسلمان اکرم راجہ،شعیب شاہین و دیگر کے ذریعےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔
درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اورسیکرٹری داخلہ پنجاب کوفریق بنایاگیاجبکہ توہین عدالت درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوبھی فریق بنایاگیا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ 24مارچ کولارجربینچ نےبانی پی ٹی آئی سےملاقات کی درخواست پرفیصلہ دیا،فیصلےکےمطابق منگل اورجمعرات ملاقات کراناضروری ہے،جیل حکام کی جانب سےفیصلےپرعمل درآمدنہیں کیاجارہا ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت جیل حکام ودیگرکیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرے۔

Leave a reply