عمران خان سےملاقاتوں کامعاملہ پھرعدالت پہنچ گیا

0
112

بانی پی ٹی آئی عمران خان سےوکلااورپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے پراپوزیشن لیڈرعمرایوب نے توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،ہوم سیکرٹری پنجاب اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بنایاگیا۔درخواست پی ٹی آئی رہنماشعیب ایڈووکیٹ اوردیگر وکلا کے ذریعے دائرکی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ اپوزیشن لیڈرہوں اورملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں ،قانونی اورپارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔
درخواست میں مزیدکہاگیاکہ عدالت نے ملاقاتوں کیلئے ایس اوپی بنانےکاحکم دیاتھا،عدالتی احکامات پر شیڈول بنانےکے باوجودملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

Leave a reply