عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرعدالت نےہدایت کردی

0
17

علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کروانےپرعدالت نےجیل سپرنٹنڈنٹ کےبیان پرہدایت کےساتھ درخواست نمٹادی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےعلی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروانےپرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےکہاکہ معمول کےمطابق ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں،علی امین گنڈاپورکی3ملاقاتیں ہوئیں۔
اڈیالہ جیل حکام نےکہاکہ فوکل پرسن کےذریعےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں،فوکل پرسن جس کانام دےملاقات کرائی جاتی ہے۔
عدالت نےکہاکہ فوکل پرسن کےذریعےعلی امین گنڈاپورکانام بھی بھجوایاجائے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےبیان پرعدالت نےدرخواست ہدایت کےساتھ نمٹادی۔
عدالت نےہدایت کی کہ بانی ملاقات کرناچاہیں توملاقات بھی کرائی جائے ۔
یادرہےکہ علی امین گنڈاپورنے24جنوری کوملاقات نہ کروانےپرعدالت سےرجوع کیاتھا۔

Leave a reply