عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرعدالت کی ہدایت

0
6

عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرعدالت نےجیل حکام کوبانی پی ٹی آئی سے وکالت نامےپردستخط کراکرپیش کرنےکی ہدایت کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کرانےاو ر وکالت ناموں پرتوہین عدالت درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزاروکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی طلبی پرنمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے جیل حکام کوبانی پی ٹی آئی سےوکالت نامےپردستخط کراکرپیش کرنےکی ہدایت کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نےاستفسارکیاکہ وکالت نامےکب سےان کے پڑےہوئےہیں؟جس پرنمائندہ اڈیالہ جیل نےبتایاکہ ان کاکوئی وکالت نامہ ہمارےپاس نہیں پڑاہوا۔
درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی کال آئی تھی کہ پہلے والوں کاعلم نہیں ابھی دےدیں کرادیں گے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نےکہاکہ ابھی ان کودوبارہ وکالت نامےدےدیتےہیں یہ دستخط کروادیں۔
درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ وکالت نامےدستخط کراکرجیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتردیےلیکن واپس نہ ملے،کئی چکرلگائےاوررابطےبھی کیےلیکن وکالت نامے واپس نہ دیےگئے۔
جسٹس انعام امین منہاس نےکہاکہ ہم تفصیلی آرڈرکرینگےجیل حکام رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں ۔
درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ 200سےزائدمقدمات ہیں ،اگروکالت نامےہی نہیں ہونگےتوکیاکرینگے۔
جسٹس انعام امین منہاس نےکہاکہ آپ وکالت نامےان کودیں یہ کل یہاں ہی واپس کریں گے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply