عمران خان مذاکرات کےلئے تیار ہیں.بیرسٹر گوہر

0
54

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا بیٹوں سے ان کی بات نہیں کروائی جا رہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے، انہیں اعتماد میں لیں گے، مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغاز کر سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا دو ٹوک مؤقف رہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ ہر کسی سے بات ہو سکتی ہے۔

ن لیگ رہنما رانا ثناء اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے عمران خان کو اپنا منہ رکھنا پڑے گا۔

 

Leave a reply