عمران خان نےاسلام آبادہائیکورٹ میں 3ججزکاتبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آبادہائیکورٹ میں تین ججزکاتبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے،عدالت قرار دے کے آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔
درخواست میں مزیدکہاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نےمداخلت کیخلاف آواز اٹھائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے میرے خلاف مقدمات میرٹ پرنمٹائے تھے،بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائمقام چیف جسٹس بنایا گیا، یہ سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے آزمائے جا رہے ہیں۔
جعفرایکسپریس حملہ:قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور
مارچ 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025 -
ٹیسلا کے سولر چارجنگ والے موبائل فونز کی حقیقت کیا؟
نومبر 16, 2024 -
عادل خان نے دوسری شادی کرلی
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔