عمران خان کاآرمی چیف کوخط، سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست

0
3

بانی تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکوخط لکھ کر سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نےآرمی چیف کوخط بھجوایاہے،عمران خان نے بطورسابق وزیراعظم آرمی چیف کوخط لکھا ہے،خط میں کہاگیاہےہمارےفوجی ہر روزقربانیاں دےرہےہیں،خط میں کہاگیاہےموجودہ حالات میں ضروری ہے پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہو۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثرہونے پر ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

Leave a reply