عمران خان کومدینہ کی سرزمین پرننگےپاؤں جانے کی سزادی جارہی ہے،بشریٰ بی بی
بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےکہاہےکہ عمران خان کو مدینہ کی پاک سر زمین پر ننگے پاؤں جانے کی سزا دی جارہی ہے۔
بشریٰ بی بی کا قوم کو عمران خان کا 24 نومبر کے حوالے سے اہم پیغام پہنچاتے ہوئےکہناتھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنا شروع ہوگئے کہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں ہم تو ملک سے شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آگئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کامزیدکہناتھاکہ عمران خان کو مدینہ کی پاک سرزمین پر ننگے پاؤں جانے کی سزا دی جارہی ہے، یہ بات انٹیلی جنس اداروں نے ہمیں رپورٹ کی۔اداروں کو میں کہوں گی کہ ’ یہ بلکل غلط ہے کہ عمران خان طاقت میں آ کر کسی سے بدلہ لیں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ نہ میں کسی سے بدلہ لوں گا اور نہ یہ اللہ کو پسند ہے کہ طاقت میں آ کر ظلم کیا جائے اور بدلہ لیا جائے۔
اُن کاکہناتھاکہ یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھیں۔ اس وقت سے ہم پر گند اچھالنا شروع ہوگیا، میرے خلاف باتیں کی گئیں اور بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔
بشریٰ بی بی کامزیدکہناتھاکہ اگرکہا جائے کہ 24 نومبر کی تاریخ تبدیل کردی جائے اور ہم خان سے مذاکرات کرلیں گے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ تاریخ صرف ایک شرط پر تبدیل ہوسکتی ہے خان باہر آئیں اور خود اپنی زبان سے عوام کو اگلا لائحہ عمل دیں، اس کے علاوہ کسی قیمت پر 24 تاریخ تبدیل نہیں ہوسکتی ہے۔
مذاکراتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔