عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت ایک بارپھربغیرکارروائی کےملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت ایک بارپھر بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
راولپنڈکےجوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت ہوئی۔جس کوعدالت نےایک مرتبہ پھر بغیرکسی کارروائی کے5ستمبرتک ملتوی کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل خالدیوسف کونئی تاریخ سےمتعلق آگاہ کردیاگیا۔
یادرہےکہ 30اگست کوعدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بغیرکارروائی کےیکم ستمبرتک موخرکی تھی۔