عمران خان کیخلاف ہرجانےکےکیس میں اہم پیشرفت

0
10

وزیراعظم کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب ہرجانےکےکیس میں عمران خان کے وکیل نےجواب جمع کردیا۔
لاہورکی سیشن عدالت کےایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےوزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب ہرجانے کےکیس کی سماعت کی۔عمران خان کی جانب سےوکیل محمدحسین عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج ویڈیولنک پرعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔وزیراعظم نےگزشتہ سماعت پرقانونی نوٹس،رسیدیں سیشن عدالت میں جمع کرائی تھیں۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےقانونی نوٹس اوررسیدیں پیش نہ کرنےکااعتراض عائدکیا۔
عمران خان کےوکیل محمدحسین نےاعتراضات پرمبنی جواب سیشن عدالت میں جمع کرادیا۔
عدالت میں جمع کرائےگئےجواب میں کہاگیاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےدعویٰ دائرکرنےسےقبل بانی پی ٹی آئی کوقانونی نوٹس نہیں بھجوایا،قانونی نوٹس کی فوٹوکاپی بطورثبوت عدالت میں پیش نہیں کی جاسکتی ،قانونی نوٹس پروزیراعظم کےدستخط موجودنہ ہونےپردعویٰ غیرمؤثرہے۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےسماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی۔

Leave a reply