عمران خان کی اڈیالہ جیل سےکےپی منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

سپریم کورٹ نےبانی تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20ہزارجرمانےکےساتھ خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نےشہری قیوم خان کی بانی پی ٹی آئی عمر ان خان کو اڈیالہ جیل سےخیبرپختونخوامنتقلی کی درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےریمارکس دئیےکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے،عمران خان کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔
آئینی بینچ نے شہری قیوم خان کی درخواست 20ہزار جرمانے کےساتھ خارج کر دی ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔