عمران خان کی حدتک میرا سافٹ کارنر تھا ہے اوررہے گا لیکن میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا :شیخ رشید

0
57

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے۔

نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت جارہی تھی تومجھے پتا تھا کیوکہ ایم کیو ایم نے بتادیا تھا، میں نے مکان خالی کردیا تو خان کہنے لگے کہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ حکومت جارہی ہے میری تو بات چیت ٹھیک ہوگئی ہے، خان سے کہا کہ ایم کیو ایم نے بتایا کہ حقیقی سگنل دینے والوں نے بتادیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے۔

عمران خان کی حکومت گرانے میں باجوہ صاحب شامل تھے؟ شیخ رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے، ایک دفعہ گھر سے نکلا تو سالک اور محسن نقوی نکل رہے تھے تو مجھے اور یقین ہوگیا کہ کچھ نہ کچھ ہورہا ہے۔

Leave a reply