
سپریم کورٹ نے9مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی8اپیلوں پرپنجاب حکومت کونوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کی ضمانت کی 8اپیلوں پرسماعت کی ،بینچ کےدیگرججزمیں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے9مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی8اپیلوں پرپنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتےہوئےپراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کوقانونی سوالات پرتیاری کاحکم دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر سوالات اٹھا دیئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاکہ آج فریقین کےنوٹسزجاری کررہےہیں۔
وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدرنےکہاکہ میں کچھ بولناچاہتاہوں ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےوکیل سلمان صفدرکوروسٹرم پربولنےکی اجازت نہیں دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاکہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلاء قانونی سوالات پر معاونت کریں،ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کےفیصلےمیں فائنڈنگ ٹھیک ہےیانہیں ،اس کوفی الحال ٹچ نہیں کرتا،سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو،وکلاء آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کرلیں۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت19اگست تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔