عمران خان کی ویڈیولنک پیشی،عدالت کےایس اوپیزجاری

0
1

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیولنک کےذریعےپیشی کےبارےمیں عدالت نےایس اوپیزجاری کردئیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی پیشی سے متعلق باضابطہ ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 کی روشنی میں ترتیب دیے گئے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یہ ایس او پیز عدالت کے اندر اور باہر نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ ہر شخص ان سے باخبر رہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی کارروائی کی ریکارڈنگ کا اختیار صرف عدالت کو حاصل ہو گا۔کسی بھی دوسرے فرد کو ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عدالت کے احاطے میں موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ایس او پیز میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ویڈیو ریکارڈنگ یا آڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے مزید یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ویڈیو لنک کارروائی کا کوئی بھی ٹرانسکرپٹ عوام یا فریقین کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔یہ اقدامات عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے عمل کو محفوظ، شفاف اور ضوابط کے مطابق بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Leave a reply