عمران خان کی 7مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیرکارروائی کے 23 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےسات مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے سینئرکونسل سلمان صفدر عدالت میں پیش نہ ہو سکےجبکہ عمران خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواستوں پرسینئرکونسل سلمان صفدردلائل دیں گے،سلمان صفدر کی عدم موجودگی کے باعث درخواستوں پر کارروائی نہ ہو سکی ۔پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ وکیل پی ٹی آئی کے دلائل کے بعد اپنے دلائل پیش کرینگے ۔
بعدازاں عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں سماعت بغیرکارروائی کے23اکتوبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2024 کے احتجاج پرنیوٹاؤن،نصیر آباد،سٹی ٹیکسلا اوروارث خان سول لائن میں مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی ایکٹ سیون اے ٹی اے ،اقدام قتل اور کارسرکار مداخلت کے الزاما ت درج ہیں۔