عمران خان کی 7کیسزمیں درخواست ضمانت کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7کیسزمیں درخواست ضمانت کی سماعت بغیرکسی کارروائی کےملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی7کیسزمیں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت13ستمبرتک ملتوی کردی۔میڈیکل بورڈ تشکیل دیےجانےسےمتعلق درخواست کی سماعت بھی13ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔
یادرہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے26نومبراور 28ستمبر کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکررکھی ہے۔مقدمات راولپنڈی سمیت ٹیکسلاکےمختلف تھانوں میں درج ہیں۔مقدمات میں عمران خان پرقتل سمیت سازش اور گھیراؤ جلاؤکےسنگین الزامات ہیں۔