عمران خان کےبیٹےپاکستان آئیں گےیانہیں؟بانی پی ٹی آئی نےوضاحت دیدی

عمران خان کےبیٹےپاکستان آئیں گےیانہیں؟جیل میں قیدبانی تحریک انصاف نےوضاحت دےدی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کروائی گئی ہے۔
عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی بیٹوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک فون پر بات چیت ہوئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جیل میں ان کے لیے اخبارات کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
عمران خان نے واضح کیا کہ ان کے بیٹے صرف ان سے ملاقات کےلیے پاکستان آئیں گے اور وہ سیاست یا کسی احتجاجی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔
علیمہ خان نے کہا تھا کہ چند روز قبل سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کی درخواست دی اور سفیر نے بتایا ہے کہ درخواستیں وزارت داخلہ میں منظوری کے مرحلے میں ہیں۔
واضح رہے کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے رواں برس مئی میں اپنے والد کی گرفتاری کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر ردعمل دیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیرِ اعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات
جون 21, 2024 -
ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔