عمران خان کےطبی معائنہ کامعاملہ،جیل سپرنٹنڈنٹ نےرپورٹ جمع کرادی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کےطبی معائنہ کےمعاملےپرجیل سپرنٹنڈنٹ نےعدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےمکمل طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دینےکی درخواست پرسماعت کی۔عمران خان کی جانب سےوکیل محمدفیصل ملک پرمشتمل وکلاکاپینل عدالت میں پیش ہوا۔
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےدوران قیداب تک کئےگئےطبی معائنوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت یکم ستمبرتک ملتوی کردی۔