لاہور: سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا عمران خان کو کہہ رہے ڈیل کرو ملک چھوڑ جاؤ وہ کہتا کچھ ہو ملک نہیں چھوڑوں گا،بے شرموں نے عدت کیس پر قرآن کے مخالف فیصلے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سابق صدر عارف علوی نےڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا کا سب سے مقبول لیڈر ہے، عمران خان کو کہہ رہے ڈیل کرو ملک چھوڑ جاؤ وہ کہتا کچھ ہو ملک نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کو سزا دینے والوں کا خاک میں مل جائے گا،بے شرموں نے عدت کیس پر قرآن کے مخالف فیصلے دیئے۔
جھوٹ کا بول بالاہے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دینا چھوڑ دیا، کس سے مذاکرات کریں؟ کہتے ہیں چارٹرڈ آف اکانومی کر لیں،چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا معاہدہ کرنے والے خود جمہوریت کے خلاف چل پڑے ، یہ ملک میرا گھر ہے اس کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہوں ،انہوں نے پہلے میڈیا پر آواز بند کی کنٹرول کیا پھر سوشل میڈیا کو بند کر دیا،پھر انہوں نے نشان بھی چھین لیا مگر عوام نے کمال کر دیا۔
سارے پاکستان میں جدوجہد چل رہی ہے۔ جدوجہد کی تاریخ بہت پرانی ہے،جنگل سے ہٹ کر انسانوں نے حقوق و قانون بارے سوچنا شروع کیا، سقراط سے پوچھا قوم کیسے بنتی ہے تو اس نے جواب دیا تجارت و مشاورت سے قوم بنتی ہے، سقراط پر الزام لگایا کہ قوم کو گمراہ کر رہے ہو، سقراط کو زہر پینا پڑا۔
آج کل کا انصاف دیکھ لیں، الیکشن پی ٹی آئی لڑتی ہے اور مخصوص نشتیں کسی کو دے دیں،عوام اکثریت میں ہیں چند لاکھ فوج ہے،فارم 47 والے تو پچاس آدمیوں میں جانے کے قابل نہیں ہیں ،ایسے فیصلوں پر شرم آنی چاہئے یہ کوئی فیصلہ ہے؟یہ لوٹ مار کا کلچر ہے جس نے معاشرے میں لوٹ مار سے دولت بنائی وہ عمران خان کے خلاف ہے۔
ایک لڑکی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے احتجاج میں گئی اسکی ماں کو گرفتار کیا گیا،اسکی ماں کہتی میں تو ووٹر تھی اب عمران خان کے لئےجان بھی دوں گی، عمران خان جب کہتا کہ محمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پڑھ لو تو تڑپ اٹھتے،بھٹوکے ساتھ کیا کیا؟ عمران خان پر بھی غداری کا مقدمہ بنایا گیا۔
29 جون 1948 کو آرمی کالج میں قائد اعظم نے کمانڈر اینڈ چیف کو کہا جو بھی حکم تم تک پہنچتا ملک سربراہ کی طرف سے ہے ،قائد اعظم نے کہا کہ آپ پالیسی نہیں بناسکتے سوئلین پالیسی بنائیں گے،قانون کی بالادستی کیلئے انسانی بڑی دیر سے جدوجہد کر رہا ہے،ولی خان کو غدار بنایا مقدمہ بنایا،ولی خان نے 40 صفحات کا حلف دیا کہ ہم پاکستان بچانا چاہتے ہیں۔
مینڈیٹ تو عوام کے پاس ہے یہ ٹھیکیدار کون ہیں؟مجھے کہاگیا کہ تم اور ایم کیو ایم والے بیٹھ جاؤ مسئلہ حل ہو جائے گا،میں تیار ہوں مگر ان کا موٹیو ہی کچھ اور تھا ،یہ جو فارم 47 والے ہیں یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ہیں انکی بھی کوئی عزت ہوتی ہے،یہ تو پچاس آدمیوں کے بیچ جانے لائق نہیں ہیں،مذاکرات کی بات کرتےہیں کس سے بات ہو گھر کے مالک سے بات ہو چوکیدار یا باہر ٹھیلے والے سے کیسے بات ہو؟
سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کرنے والے دونوں خود جمہوریت کے خلاف نکل پڑے ،سب سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنی چاہئے،ذرا اوپر ہو کر زوم ان کر کے دیکھو ملک و قوم کےحالات کیا ہیں،غصہ اور نفرت کو ختم کرو،آپ کو خوف ہے کہ عمراان خان آزاد ہوگا تو کیا ہوگا؟سیاسی جماعت کا مینیڈیٹ واپس کرو،مطالبہ ہے کہ قانون کی بالادستی بحال کرو، عمران خان کو رہا کرو۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کملاہیرس یاٹرمپ،امریکی صدارت کاتاج کس کےسر؟
اکتوبر 22, 2024 -
آئینی ترمیم کامعاملہ:نوازشریف کادورہ لندن موخر
اکتوبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔