
عمرایوب کےخلاف نااہلی کےکیس میں اپوزیشن لیڈرنےمہلت مانگ لی۔
الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کےخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔
اپوزیشن لیڈرنےکہاکہ مجھےاپناوکیل کرناہے،وقت دیاجائے۔
عمرایوب نےاستدعاکی کہ بجٹ پراسیس چل رہاہے27جون کےبعدسماعت رکھیں۔
ممبرکےپی الیکشن کمیشن نےکہاکہ آپ کاوکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتاہے۔
عمرایوب نےکہاکہ میں خزانہ کمیٹی کارکن اوراپوزیشن لیڈرہوں۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاکہ اگست تک ہمارےپاس وقت ہے،یہ درست کہہ رہےہیں اپوزیشن لیڈرکی بجٹ کےلئے ذمہ داریاں ہیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی نااہلی کےکیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب نےسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کوخط لکھ کرنااہلی ریفرنس کی قانونی بنیادمانگ لی۔
خط میں عمرایوب نےمطالبہ کیاکہ ریفرنس کی مصدقہ نقل اورریکارڈفوری فراہم کیاجائے۔
اپوزیشن لیڈرنےخط میں سوالات اٹھائےکہ سپیکرآرٹیکل62اور63کےتحت ریفرنس بھیجنےکی قانونی وضاحت دیں،کیامجھےصفائی کاموقع دیاگیا؟ریفرنس سےپہلےشفاف عمل ،انصاف کےتقاضےپورےنہیں کئےگئے۔
پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گورنر ہاؤس پہنچ گئیں
مارچ 8, 2024 -
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروایاجائےگا ؟
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔