عمرایوب کی نااہلی کاکیس ،الیکشن کمیشن نےاہم ہدایت کردی

0
5

عمرایوب کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس اوراثاثہ جات کےکیس میں الیکشن کمیشن نےاہم ہدایت کردی۔
عمرایوب کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس اوراثاثہ جات کیس کی سماعت ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں3رکنی کمیشن نےکی۔قائدحزب اختلاف عمرایوب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔
عمرایوب کےوکیل نےسپیکرریفرنس کیس میں پشاورہائیکورٹ کاحکم امتناع پیش کردیا۔پشاورہائیکورٹ کااسٹےآرڈرالیکشن کمیشن کےسامنےپڑھاگیا۔
ممبرکےپی جسٹس (ر)اکرام اللہ نےکہاکہ پشاورہائیکورٹ نےاسٹےآرڈرمیں نئی تاریخ نہیں دی۔
الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کوچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی ۔
الیکشن کمیشن نےکہاکہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورمتعلقہ جج سےرجوع کریں اورصورتحال سےآگاہ کریں،سپیکرریفرنس کامقررہ وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔
الیکشن کمیشن نےعمرایوب نااہلی ریفرنس کی سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔
اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کو جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی۔
واضح رہےکہ عمرایوب پر2023-24کےگوشواروں اورریٹرننگ افسرکوجمع کرائی گئی تفصیلات میں تضادکاالزام ہے۔

Leave a reply