عمرایوب کی نااہلی کا ریفرنس،حکم امتناع کےباعث الیکشن کمیشن نےسماعت ملتوی کردی

عمرایوب کی نااہلی کےریفرنس میں حکم امتناع کےباعث الیکشن کمیشن نےسماعت ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن میں ممبرسندھ نثاردورانی کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نےعمرایوب کےنااہلی کیلئے سپیکرکےبھجوائےگئےریفرنس پرسماعت کی۔وکیل بابرنوازالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل بابرنوازنےکہاکہ پشاورہائیکورٹ میں آج کیس کی سماعت ہے۔
ممبرسندھ نثاردورانی نےکہاکہ حکم امتناع کےباعث ہم کارروائی آگےنہیں بڑھاسکتے،الیکشن کمیشن نےسماعت ملتوی کردی۔
ممبرسندھ نثاردورانی نےمزیدکہاکہ آئندہ سماعت کی تاریخ کااعلان آج کی سماعت کےآرڈرمیں کردیں گے۔