عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،رواں سیزن میں عمرہ کیلئے سعودی عرب آنیوالے زائرین کیلئے بڑی سہولت متعارف، سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی یہ گائیڈ بک ان زائرین کیلئے بہت زیادہ رہنما ثابت ہوگی، جو پہلی بار عمرہ کی ادائیگی کے ارض مقدس جا رہے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے دلیل العمرہ کے عنوان سے ایک گائیڈ بک لانچ کی گئی ہے، جو اردو، فارسی، عربی، انگریزی، ترکی، ازبک، سپینش، روسی، ہندی اور دیگر زبانوں پر مشتمل ہے۔پی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری اس گائیڈ بک کے ذریعے مختلف ممالک سے آنیوالے زائرین اپنی زبان میں عمرے کے احکامات اور ضروری ہدایات معلوم کر سکیں گے۔
اس گائیڈ بک میں حرم شریف پہنچنے سے قبل عمرہ کیلئے ضروری ہدایات بھی مختصر طریقے سے بیان کی گئی ہیں، اس کے علاوہ مسجد الحرام میں موجود متحرک سیڑھیاں کہاں ہیں؟ اوران کے ذریعے کن مقامات پر پہنچا جاسکتا ہے؟ جسی تفصیلات درج ہیں۔عمرہ گائیڈ میں مکہ مکرمہ پہنچنے کیلئے حرمین ریلوے کا بھی ذکر کیا گیاہے، جس میں ریل کی بکنگ اور اسٹیشن کے حوالے سے معلومات دی گئی ہیں۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف بازار اور خریداری کے مقامات اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد بال کٹوانے کیلئے مقررہ حجاموں کی دکانوں کا محل وقوع بھی اس کتابچے میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ گائیڈ بک میں عمرہ کے طریقے آسان زبان میں بیان کیے گئے ہیں ،جبکہ عمرہ کے فضائل کے عنوان سے بھی ایک باب موجود ہے۔
بلقان:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،لاکھوں افرادمتاثر
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔