عمر ایوب اور شبلی فرازکا نااہلی کیخلاف عدالت سےرجوع

0
2

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اورسینیٹر شبلی فراز نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی نااہلی کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
اسی طرح، سینیٹر شبلی فراز نے بھی اپنی نااہلی کے خلاف الگ درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اس کو منسوخ کیا جائے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں بشمول عمر ایوب اور شبلی فراز کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ نااہل قرار دیے جانے والوں میں 9 ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔

Leave a reply