عوامی خدمت ،فلاح وبہبوداورگڈگورننس کےاہداف پورےکریں گے،مریم نواز

0
8

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ،فلاح وبہبود اور گڈگورننس کےاہداف پورےکریں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسےسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے ملاقات کی، مریم نوازنے بجٹ اجلاس کےکامیاب انعقادپرسپیکرملک محمداحمدخان کومبارکباد دی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ تعلیم،صحت اورترقیاتی منصوبوں کیلئےریکارڈفنڈزمختص کیےگئے،عوامی خدمت ،فلاح وبہبوداورگڈگورننس کےاہداف پورےکریں گے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)عوام کی جماعت ہے،یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں،طلبہ کولیپ ٹاپ اورسکالرشپس دینااحسان نہیں،حق ادا کررہے ہیں،ایک سال میں بھرپورعوامی خدمت کی،کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Leave a reply