عوام نئےسال کی خوشیوں کوسماجی ذمہ داری سےمنائیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
36

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ عوام نئےسال کی خوشیوں کوسماجی ذمہ داری سےمنائیں،نوجوان ہوائی فائرنگ اوردیگرخطرناک سرگرمیوں سےگریزکریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنئےسال سےمتعلق فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتےہوئےعوام کےجان ومال کاتحفظ یقینی بنانےکیلئےسیکیورٹی مزیدسخت کرنےکاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ عوامی مقامات ،پارکس اورشاپنگ مالزپرسیکیورٹی کوفول پروف بنایاجائے،پولیس اورانتظامیہ ہرقسم کےغیرقانونی اقدامات کی روک تھام یقینی بنائے،کسی بھی غیرقانونی سرگرمی پرفوری کارروائی کی جائے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ عوام نئےسال کی خوشیوں کوسماجی ذمہ داری سےمنائیں،نوجوان ہوائی فائرنگ اوردیگرخطرناک سرگرمیوں سےگریزکریں،قیمتی انسانی جانوں کوخطرےمیں ڈالنےوالوں کےخلاف قانون حرکت میں آئےگا،ذمہ دار شہری ہونےکاثبوت دیں،قانون نافذکرنےوالےاداروں کےساتھ تعاون کریں۔

Leave a reply