عوام کیلئےخوشخبری،یکم نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
53

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئے خوشخبری،یکم نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روزکےلئے کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 3.29روپےجبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 13.3 روپےکمی کاامکان ہے،قیمتوں میں ردوبدل یکم نومبرکوکیاجائےگاجن کااطلاق آئندہ پندرہ روزکےلئےہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کی وجہ سےہورہی ہے۔
قبل ازیں حکومت نے16اکتوبرکوبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

Leave a reply