عوام کیلئے بُری خبر:حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان
عوام کیلئے بُری خبر،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت کی جانب سےآئندہ 15روزکےلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیاگیا ہے ،اضافےکےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 257روپے13پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے عوام کونئےسال کےآغازپربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاتحفہ دیاتھا،جس میں پہلے پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں 56پیسےفی لیٹرکااضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کااضافہ کیا گیا تھا۔پھرجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے47پیسےکااضافہ کیاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسےمہنگاکردیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |