عوام کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف نےپاکستان کےبارےمیں پیشگوئی کردی

0
33

عوام کےلئے خوشخبری،بین الاقوامی ادارہ(آئی ایم ایف)نےپاکستان میں مہنگائی کےحوالےسےاہم پیشگوئی کردی۔
پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کےباعث آئی ایم ایف نےایک رپورٹ جاری کی جس میں بین الاقوامی مالیاتی ادارہ نےپاکستان کےبارےمیں آئندہ پانچ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان میں حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کرتےہوئے آئندہ پانچ سال تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکاتخمینہ لگایا ہے ۔
آئی ایم ایف کورواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالی سال 25-2026 میں اوسط مہنگائی 7.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اور26-2027کے لیے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد لگایا ہے، آئی ایم ایف نے مالی سال 27-2028 اور 28-2029 میں بھی اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply