عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کتنے لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔
محکمہ سیاحت نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق دو لاکھ سے زائد ملکی و غیر سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
عیدالاضحی کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 17 اور 18 جون کے دوران 2 لاکھ 5271 سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کیلئے آئے، 71 غیرملکی سیاحوں نے بھی خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کی سیر کی۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق زیادہ تر سیاحوں نے گلیات اور ناران کاغان کا انتخاب کیا، سب سے زیادہ 81 ہزار سیاحوں نے گلیات کے مقامات کو ترجیح دی۔
اس کے علاوہ 73 ہزار 960 سیاحوں نے کاغان ناران کا رخ کیا ،جبکہ 38 ہزار 504 سیاحوں نے مالم جبہ کے نظاروں سے لطف اٹھایا۔محکمہ سیاحت کے مطابق 2 ہزار 920 سیاحوں نے وادیٔ اپردیر، 1830 لوگوں نے لوئر چترال اور 570 افراد نے اپرچترال کا رخ کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025 -
سونےکی قیمت میں ایک بارپھر ہزاروں روپےکابڑااضافہ
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔