عیدالاضحی کی آمدآمد:مویشی منڈیاں سج گئیں،سیکیورٹی انتظامات مکمل

0
44

ترجمان پنجاب پولیس نےکہاہےکہ عیدالاضحی کی آمدآمدہے،صوبہ بھرمیں مویشی منڈیاں سج گئیں ، پولیس نےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئےہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہناتھاکہ صوبہ بھرکی230مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کےفرائض 4ہزارافسران واہلکارسرانجام دےرہےہیں،لاہورمیں11مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی پرایک ہزارافسران اورجوان تعینات ہے،بیوپاریوں اورخریدارشہریوں کی سیکیورٹی کیلئےجامع اقدامات کئےگئےہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکاکہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کےمنظورکردہ پوائنٹس کےعلاوہ کسی جگہ مویشی منڈی لگانےکی اجازت نہیں،غیرقانونی مویشی منڈیوں اورسیل پوائنٹس کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے،جرائم پیشہ افرادکی سرکوبی کیلئےمؤثرپٹرولنگ پلان تشکیل دیاجائے۔

Leave a reply