
محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ملک میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
الرٹ کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنےکاامکان ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اورگرم رہےگا۔ بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن،خانیوال اورڈیرہ غازی خان میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان جبکہ چندمقامات پربارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔