عیدمیلادالنبیؐ پرملک کےمختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

0
70

جشن عید میلاد النبی صلی علیہ واآلہ وسلم کی تقریبات جلوس کےحوالےسےراولپنڈی اورکوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ واآلہ وسلم کی تقریبات اور جلوس کے شروع ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طورپرمعطل ہے۔ موبائل فون سروس جلو س کے روٹ کے قریب معطل کی گئی۔
جلوس چونگی نمبر 22 سے برآمد ہو گا ،جو رات گئے تک جاری رہے گا،جلوس کمیٹی چوک ،راجہ بازار، مری روڈ، بھابڑہ بازار، چونگی نمبر 22 میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ جبکہ اقبال روڈ، لال حویلی، پرانا قلعہ بنی میں بھی موبائل سروس جزوی معطل ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالا جائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پزیر ہوگا۔
حکومت نے جلوس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جب کہ جلوس کے روٹ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

Leave a reply