عید الاضحیٰ پر چاچڑاں شریف دریائے سندھ میں سیاحوں کیلئے بوٹنگ سروس کا اعلان

سیاحت کے فروغ کا سلسلہ، محکمہ سیاحت( ٹی ڈی سی پی) کی طرف سے امسال عیدالاضحی کے موقع پر رحیم یار خان میں چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ کے کنارے سیاحوں کیلئے بوٹنگ سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ، چاچڑاں شریف،فورٹ منرو کے بعد دوسرا بڑا سیاحتی مقام ہے۔
محکمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے آئندہ ماہ عید الاضحیٰ کے موقع پر چاچڑاں شریف بوٹنگ سفاری سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے رحیم یار خان آنیوالے سیاحوں اور عوام کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ہے، جو بلاشبہ رحیم یار خان کے سیاحوں کیلئے ایک تحفہ ثابت ہو رہا ہے۔
عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے کی بجائے چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ کے کنارے بوٹنگ سفاری اور دریائے سندھ میں سورج کے ڈوبنے کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
چاچڑاں شریف صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید کی جائے پیدائش اور ایک تاریخی قصبہ ہے اور دریائے سندھ کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے مقامی سیاحوں کیلئے فورٹ منرو کے بعد دوسرا بڑا اور اہم سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
محکمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اس تاریخی اورسیاحتی مقام کوبوٹنگ سفاری سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ کررہا ہے،جس میں 1ایکڑ رقبہ پر مبنی سیاحوں کیلئے جدید ریسٹورنٹ، فیملی ریزورٹس اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات بھی جلد فراہم کی جائیں گی، تاکہ شہری ان تاریخی و سیاحتی مقام پر اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت وقت گزار سکیں۔ضلع رحیم یار خان میں سیر و سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہاں کاوسیع و عریض چولستان، دریائے سندھ اور دیگر تاریخی مقامات اس ضلع کی شناخت ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ چاچڑاں شریف بوٹنگ سفاری شروع ہونے سے رحیم یار خان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔