عید الفطر کیلئے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری ،کرایوں میں بھی کمی کااعلان

0
35

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،عید الفطر کیلئے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری،کرایوں میں بھی کمی کااعلان،ریلوےکی جانب سے عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب سے ملنے کیلئے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے زیادہ تر مسافر ٹرین کےسفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر ریل کے مسافروں کو زیادہ سہولیات اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا۔ پہلی سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورکیلئے روانہ ہو گی۔دوسری سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہو گی،تیسری سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی کیلئے روانہ ہو گی، جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جو فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔پانچویں سپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، فیصل آباد لاہورروانہ ہوگی۔
وزارت ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے عید کے بعد ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کابھی اعلان کیا ہے،تاہم ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔

Leave a reply