عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان

0
58

عید کے دوسرے دن ملک کے مختلف شہروں میں موسم مہربان ہے اور بادل برستنے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف شہروں میں موسم مہربان ہے کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار اور بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ جائے گا، اور 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادلوں کے برسنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ادھر 20 سے 22 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ سندھ میں 21 اور 22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply