غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے

0
6

غزہ امن معاہدےپرعملدرآمدشروع ہوگیا،فلسطینی تنظیم حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق فلسطینی تنظیم حماس نےامن معاہدے پر عملدرآمدکرتےہوئے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے،ریڈکراس نےاسرائیل کو7یرغمالیوں کی حوالگی کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیاکےمطابق معاہدےکےتحت20اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے،20اسرائیلی یرغمالیوں کےبدلے2ہزارفلسطینی قیدی رہاکیےجائیں گے۔
مصری میڈیاکےمطابق ریڈکراس کی گاڑیاں بھی غزہ کےعلاقےدیرالبلح میں موجودہیں،اسرائیلی ہیلی کاپٹرزیرغمالیوں کی وصولی کیلئےرعیم فوجی اڈے پرموجودہیں،ریڈکراس کی جانب سےیرغمالیوں اورقیدیوں کی رہائی کی نگرانی کی جارہی ہے۔
یادرہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےپیش کیےگئے20نکاتی غزہ امن منصوبے کےتحت حماس اور اسرائیل کےمابین مذاکرات ہوئےتھےجو کہ کامیاب ہوگئے تھےاور پھرمنصوبہ غزہ پرنافذالعمل ہوگیاتھا۔

Leave a reply