غزہ جنگ بندی معاہدہ:مسلم ممالک کاخیرمقدم

0
26

سعودی عرب اورترکیہ نےغزہ جنگ بندی معاہدےکاخیرمقدم کیا۔
عرب میڈیاکےمطابق غزہ جنگ بندی معاہدےکاخیرمقدم کرتےہوئےسعودی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ معاہدہ منصفانہ اورجامع امن کی امیدہے،جامع ومنصفانہ امن عمل کی راہ ہموارکرنیوالےمعاہدےکاخیرمقدم کرتےہیں،یہ اہم قدم انسانی مصائب کےخاتمےکاباعث بنےگا۔
سعودی وزیرخارجہ نےمزیدکہاکہ امیدہےمعاہدےسےمکمل اسرائیلی انخلا ،سلامتی واستحکام کی بحالی ہوگی،امیدہےمعاہدےسےدوریاستی حل اورجامع امن کیلئےعملی اقدامات شروع کرےگا۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ترک صدررجب طیب اردوان نےبھی غزہ جنگ بندی معاہدہ کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاکہ ترکیہ معاہدے کےنفاذ کیلئے فریقین کی کڑی نگرانی کرےگا،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ،قطراورمصرکاشکریہ اداکرتاہوں۔

Leave a reply