غزہ لہولہو:فلسطینی عوام کےحق میں دنیابھرمیں مظاہرے،جنگ بندی کامطالبہ

0
21

اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کوایک سال مکمل ہونےپردنیابھرمیں آج فلسطین کےعوام سےاظہاریکجہتی کےلئےمظاہرےکئےجارہےہیں۔جس میں اسرائیل غزہ جنگ بندی کامطالبہ بھی کیاجارہاہے۔
عالمی دہشتگرداسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کاسلسلہ جاری ہےجس کےخلاف امریکا،یورپ،افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیائی ملکوں کے دارالحکومتوں میں احتجاج کیاجارہاہے،جس میں اسرائیل غزہ جنگ بندی کامطالبہ کیاجارہاہے۔
لندن، روم، برلن، میڈرڈ، کیپ ٹاؤن اور چلی میں بھی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی، امریکہ میں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امریکی انتظامیہ سے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی روکنے کے لئے زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین ہاتھوں میں کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل معصوم افراد کا خون بہا رہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔
یادرہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرکواسرائیل نےغزہ پرحملہ کیاتھاجس کےبعدیہ سلسلہ تاحال جاری ہےجس میں روزبروزشدت آتی جارہی ہے۔اسرائیلی دہشتگردی سےاب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،غزہ میں اسرائیلی بربریت سے عمارتیں ملبےکاڈھیربن گئی ہیں جن کودوبارہ بحال کرنےمیں کئی سال درکارہونگے،غزہ میں اسرائیلی وحشیت سےخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔

Leave a reply