غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری:مزید64فلسطینی شہید

0
31

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید64فلسطینی شہیدہوگئےاورمتعددافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ پراسرائیل کےحملوں کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیل غزہ میں نسل کشی کےلئےبچوں کوٹارگٹ کرکےشہیدکررہاہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغز ہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے۔اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64افرادشہیدہوئےاوراسرائیلی جارحیت کانشانہ بننےسے105افرادزخمی ہوگئے۔ جب کہ کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی اور امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور اتحادیوں کے یمن اور لبنان پر بھی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں الما الشعب کے مضافات میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو لبنانی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور 83  افراد زخمی ہیں۔
واضح رہےکہ دوسری جانب رواں ہفتےاسرائیل نےجنگ بندی سےمتعلق مذاکرات ایک مرتبہ پھرسےشروع کرنےکااعلان کیاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات جمعرات کو دوبارہ شروع ہونگے۔

Leave a reply