
غزہ میں گزشتہ24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید42فلسطینی شہید جبکہ 163 زخمی ہوگئے۔
گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اوربچوں کی ہے۔اسرائیلی دہشتگردی سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نےنئےاحکامات جاری کردئیےہیں،جس کےبعدہزاروں کی تعدادمیں فلسطینی دیرالبلاح کےکچھ حصوں میں نقل مکانی کرنےپرمجبورہوگئےہیں۔غزہ کےعلاقوں دیرالبلاح اورخان یونس میں اسرائیلی فوج نےکارروائیوں میں تیزی کردی ہے۔جس سےلوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہونےکےعلاوہ اُن کی زندگیاں بھی خطرےمیں پڑھ گئی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کاکہناہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی جبکہ 93 ہزار 144 افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا جس کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی۔
یورپین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع
اکتوبر 13, 2025غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکانےپاکستان پر19فیصدٹیرف عائدکردیا
اگست 1, 2025 -
پی ٹی آئی کی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں جاری
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔