غزہ میں قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،عالمی برادری اسرائیل کوانصاف کے کٹہرےمیں لائے،اسحا ق ڈار

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،عالمی برادری اسرائیل کوانصاف کے کٹہرےمیں لےکرآئے۔
نیویارک میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکااجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،غزہ میں انفراسٹرکچرتباہ ہوچکاہے،غزہ میں انسانی المیہ جنم لےچکاہے،غزہ میں دس لاکھ سےزیادہ افرادکےبےگھرہونےکاخطرہ ہے۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے،غزہ تک امدادکی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینی عوام کیلئےغیرمتزلزل حمایت کااظہارکرتاہے، غزہ کےعوام تاریخی المیےکاسامناکررہےہیں۔
اُنہوں نےکہاکہ پاکستان، سعودی عرب اورفرانس کی جانب سےفلسطین کےدوریاستی کیلئےکانفرنس کا خیرمقدم کرتاہے۔