غلام سرورخان کےجرم میں بانی پی ٹی آئی برابرکےشریک تھے،وزیردفاع

0
4

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ غلام سرورخان نے اپنے ادارے کے خلاف جو جرم کیا وہ قومی جرم تھا، اس میں بانی پی ٹی آئی برابرکے شریک تھے، ان دونوں نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا۔
ۭاسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ خوش اسلوبی سے پی آئی اے پر پابندیاں ہٹ گئیں، پاکستان کا نام ائیر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانا اہم سنگ میل ہے، قومی ائیرلائن کےعلاوہ ایک نجی ائیرلائن کوبھی برطانیہ نے اجازت دی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نیویارک کی پروازیں بھی بحال ہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس پابندی سے قومی شناخت اور اربوں روپے کا نقصان الگ ہوا، پاکستان بیرون ملک اپنی پروازوں کےلیے آپریٹنگ لائسنس کے لیے اپلائی کرے گا، سابق وزیر ہو ابازی غلام سرور کے اقدامات سے پی آئی اے پر پابندیاں لگیں، سابق وزیر کا بیان غلط ثابت ہوا، غلام سرورخان نے اپنے ادارے کے خلاف جو جرم کیا وہ قومی جرم تھا، اس میں بانی پی ٹی آئی برابرکے شریک تھے، ان دونوں نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا۔
وزیر دفاع کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے 3 سال میں قومی ائیرلائن کی بحالی میں ذاتی دلچپسی رکھی، اب آج کی کامیابی کے بعد قومی ائیرلائن کو بہتر قیمت میں پرائیویٹائز کیا جاسکے گا، ہم پر ایوی ایشن انڈسٹری کے دروازے کھل گئے ہیں، اب لندن جانے کے لیے براستہ دبئی نہیں جاناپڑےگا۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ قومی ائیر لائن پر پابندی کیوں لگی اس کا تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت طے کرے گی کہ ادارہ جاتی کارروائی کیسے کی جائے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اجتماعی ہوگا اور کابینہ فیصلہ کرے گی۔

Leave a reply