غیرقانونی اسلحہ کیخلاف محکمہ داخلہ ان ایکشن،28 ڈیلرزکےلائسنس منسوح کردئیے

0
4

غیرقانونی اسلحہ کےخلاف محکمہ داخلہ پنجاب کابھرپورایکشن،28اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوح کردئیے۔
ذرائع کےمطابق جعلی ڈیلرزکی دکانیں سیل اورقانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا، محکمہ داخلہ پنجاب بھرکےاسلحہ ڈیلرزکی ویرفکیشن کررہاہے،پنجاب میں 511اسلحہ ڈیلرزنےلائسنس کی توثیق کیلئے درخواست دی،جبکہ مکمل سکرونٹی کےبعد 393 اسلحہ ڈیلرزکےلائسنس کی تصدیق اورگرین سرٹیفکیٹس جاری کئےگئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ محکمہ داخلہ میں90اسلحہ ڈیلرزکےکاغذات کی سکرونٹی کاعمل جاری ہے،44اسلحہ ڈیلرزکی سماعت مکمل اور46کی سماعت جلدمکمل ہوگی،شفاف اورمنصفانہ طریقہ کارکےتحت تمام کیسز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،محکمہ داخلہ نےصوبہ بھرمیں اسلحہ ڈیلرزکی ڈیجیٹل رجسٹریشن کاعمل تیزکردیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پنجاب میں 10لاکھ12ہزار454افرادکےپاس انفرادی اسلحہ لائسنس موجودہیں،پنجاب میں سیکیورٹی کمپنیوں کیلئے37ہزار 918اسلحہ لائسنس جاری کئےگئے،پنجاب میں مجموعی طورپراسلحہ لائسنس کی کل تعداد10لاکھ 92ہزار644ہے،پنجاب میں اسلحہ لائسنس کاتمام ریکارڈنادراکی مددسےآن لائن کیاجارہاہے۔

Leave a reply