غیرقانونی بھرتیوں کاکیس،پرویزالٰہی پر فردجرم نہ لگ سکی

0
68

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کامقدمہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر حسین بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔

چودھری پرویزالٰہی کےوکلاکی جانب سےحاضری معافی کی درخواست دی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ چودھری پرویزالٰہی کامیڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیاگیاہے،پرویزالٰہی کی پسلیاں فریکچرہیں اس لئے حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔

عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نےکہاکہ یہ آخری موقع ہے آئندہ سماعت پر ملزم عدالت میں پیش ہو۔ آئندہ سماعت پر چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہو گی۔
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا الزام ہے۔

Leave a reply