غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کاانخلاتیزی سےجاری

0
8

غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سیٹزن کارڈہولڈرزکاانخلاتیزی سےجاری ،مجموعی طورپرپاکستان چھوڑنےوالےغیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد948.870ہوگئی۔
حکومت پاکستان نے15 ستمبر 2023کو دہشتگردی  کے پیش  نظر غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کافیصلہ کیاتھا۔جس پرعملدرآمد جاری ہے۔
ڈیڈلائن ختم ہونےکےبعدبھی غیرقانونی مقیم اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرز کا انخلاجاری ہے،13اپرایل کو13.000سےزائدغیرقانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیاگیا۔مجموعی طورپرپاکستان چھوڑنےوالےغیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد948.870ہوگئی۔
غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکی باعزت وطن واپسی کویقینی بنایاجارہاہے۔
واضح رہےکہ غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکووطن واپس بھیجنےکی آخری تاریخ 31مارچ 2025تھی ۔

Leave a reply