
ڈیڈلائن ختم ہونےکےبعدبھی غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاتیزی سےجاری ہے۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد9لاکھ93ہزار89تک پہنچ چکی۔
حکومت پاکستان نے15 ستمبر 2023کو دہشتگردی کے پیش نظر غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کافیصلہ کیاتھا۔جس پرعملدرآمد جاری ہے۔
ڈیڈلائن ختم ہونےکےبعدبھی غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاتیزی سےجاری ہے ،23اپریل کو9ہزار647سےزائدغیرقانونی افغان باشندوں کووطن واپس روانہ کیاگیا،مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنےوالےغیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد9لاکھ93ہزار89تک پہنچ گئی۔غیرقانونی،غیرملکی اور افغان سیٹزن کارڈہولڈرزکی باعزت وطن واپسی کویقینی بنایاجارہاہے۔
غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،حکومت پاکستان نےواپس جانےوالوں کیلئےخوراک اورصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔
واضح رہےکہ غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکووطن واپس بھیجنےکی آخری تاریخ 31مارچ 2025تھی ۔
تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت ایک اور ٹیسٹ لازمی قرار
اپریل 24, 2025نوازشریف لندن سےوطن واپس روانہ
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔