غیرمعمولی بارشیں،پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ نےذمہ داری کامظاہرہ کیا،عظمیٰ بخاری

0
2

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ غیرمعمولی بارشوں میں پی ڈی ایم اے،ریسکیواورضلعی انتظامیہ نےذمہ داری کامظاہرکیا۔
اپنےایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ غیر معمولی بارشوں سےمختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیداہوئی،سب سے زیادہ بارشیں چکوال،جہلم اورراولپنڈی میں ہوئیں،پی ڈی ایم اے،ریسکیوٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نےذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ضلعی انتظامیہ نےسینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ پاک فوج کےجوانوں نےبھی درجنوں افراد کو ریسکیوکیا،پوٹھوہارریجن میں 1000افرادکوریسکیوکیاگیا،جہلم298اورچکوال میں209شہریوں کوریسکیوکیاگیا،پاک فوج نےراولپنڈی 450،جہلم میں 64شہریوں کوریسکیوکیا،وزیراعلیٰ مریم نوازنےریسکیواورریلیف آپریشن کی خودمانٹیرنگ کی ،عوام کےجان ومال کاتحفظ مریم نوازکی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply