غیرملکی کرنسی برآمدہونےکامعاملہ:ایئرہوسٹس کی ضمانت منظور
لاہورایئرپورٹ پرایئرہوسٹس سےغیرملکی کرنسی برآمدہونےکےکیس میں عدالت نےملزمہ کی ضمانت منظورکرلی۔
اسپیشل کسٹم کورٹ لاہور میں ایئرپورٹ سےایئرہوسٹس سےغیرملکی کرنسی برآمدہونےکےکیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل جج رائے یاسین شاہین نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ائیر ہوسٹس آسیہ قربان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نےملزمہ کی ضمانت کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلہ میں ما ڈل ایان علی کےہائیکورٹ کےفیصلےکابھی حوالہ دیاگیا۔ ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ 20 سال سے ائیر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ ائیر ہوسٹس کا بیس سالہ کیرئیر میں کوئی کریمنل کیس نہیں سامنے آیا۔ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے ۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ پراسکیوٹر نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ سے ملزمہ رنگےہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ۔کسٹم پراسکیوٹر کے مطابق ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔
عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سی پیک کےاگلے مرحلےکے لیے تیاری جاری: شہباز شریف
مئی 25, 2024 -
پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا ؟؟
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔