غیر روایتی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا تصور تیزی سے بدلنے لگا

دنیا بھر میں غیر روایتی اور پیشہ ورانہ تعلیم کا تصور تیزی سے بدلنے لگا۔ کالجز اوریونیورسٹیز سے ڈگریاں حاصل کرنے کی بجائے نئی نسل کامیاب عملی زندگی کیلئے غیر روایتی یا پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دینے لگی۔
بزنس انسائیڈر کے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ترقی پذیر اور پس ماندہ ممالک کے ساتھ ترقی یافتہ دنیا کی نئی نسل بھی کالج کی سطح پر ڈگری کی تعلیم کو زیادہ سودمند تصور نہیں کرتی۔ہر قسم اور ہر سطح کے معاشروں میں بیشتر طلبا و طالبات کا خیال ہے کہ یہ محض پیسے کا ضیاع ہے۔
ماہرین ِ تعلیم کا کہنا ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم پانے کی اہمیت میں کمی واقع ہونے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ دنیا بھر میں تکنیکی تربیت کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
تعلیمی اور پیشہ ورانہ امور پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں باشعور معاشرے ، نوجوان نسل کو عملی زندگی کیلئے تیار کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اب تعلیم کی اہمیت اس کی تجارتی اہمیت سے جڑی ہوئی ہے۔اب کسی بھی شعبے کی تعلیم محض اپنی دلی تسکین کیلئے حاصل نہیں کی جاتی، بلکہ نوجوان یہ دیکھتے ہیں کہ اس تعلیم سے ان کریئر کو حد تک تقویت ملے گی یا وہ کتنا زیادہ کمانے کے قابل ہوسکیں گے۔
گرین پنجاب کاخواب آج حقیقت بن گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز
فروری 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔